ترال : گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کے احاطے میں آج فوج کے 42 آر آر کی جانب سے ’جشن ترال‘ نامی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش، ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد، سی او 42 آر آر، شرمکھ جے میتھو، جی ڈی سی ترال کے پرنسپل مشتاق احمد ملک کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلباء اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
جشن ترال نامی اس پروگرام میں نامی گرامی موسیقاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جسکو حاضرین نے کافی سراہا۔ اس موقع پر محتلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر قومی ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار عیان سجاد نے تار چھیڑ کر سامعین کو محظوظ کیا جبکہ دوسرے کلبس نے کشمیری، پنجابی، گوجری اور دیگر زبانوں میں گانا گاکر داد تحسین حاصل کی۔
ترال علاقے میں اسطرح کا ایونٹ منعقد کرانے پر عوام نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسطرح کے ایونٹ منعقد کراکے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ حاصل کیا۔ اسٹال مالک ڈاکٹر ضمیر نے اس کاوش کو اچھی پہل قرار دیا اور کہا کہ اسطرح کے پروگرامز سے ان کا کاروبار بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: لاڈی یار مڈل اسکول میں انرولمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا - GOVERNMENT SCHOOLS OF TRAL
معروف موسیقار عیان سجاد نے بتایا کہ اسطرح کے ایونٹس سے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے جو کہ ایک اچھی شروعات ہے۔ جی ڈی سی ترال کے پرنسپل مشتاق احمد ملک نے بتایا کہ جشن ترال منا کر فوج نے یہاں کے فنکاروں کو اپنا فن دکھانے کا موقع مل گیا ہے اور یہ ایک اچھی شروعات ہے جسکو جاری رکھا جانا چاہیے۔