پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبات اور شکایات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کے تعاون سے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔
مقامی لوگوں نے علاقے میں بجلی، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقامی نوجوان مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کا مناسب انفراسٹرکچر اور واٹر سپلائی، ہیلتھ کیئر سنٹر اور مناسب سڑکیں نہیں ہیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور علاقے کی طرف توجہ دیں کیونکہ یہ علاقہ پسماندہ ہے اور مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔ڈیزی رائنا نے کہا کہ علاقہ پسماندہ ہے اور علاقے کے لوگوں کو حکومت کی اسکیموں کا علم نہیں ہے اسی وجہ سے انہیں اسکیموں کا فاعدہ نہیں ملا رہا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر بیگ کا ایک اور یو ٹرن
ڈیزی رائنا نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ بھی جموں وکشمیر میں 200 یونٹس بجلی عوام کو مفت فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے کی طرف توجہ دیں۔