ETV Bharat / bharat

مرکزی کابینہ نے جے پی سی کی جانب سے نظر ثانی شدہ وقف بل کو منظوری دے دی - CABINET APPROVES REVISED WAQF BILL

وقف (ترمیمی) بل نے مرکزی اور ریاستی وقف بورڈز کو ریگولیٹ کرنے والے قوانین میں 44 تبدیلیوں کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کابینہ نے جے پی سی کی جانب سے نظر ثانی شدہ وقف بل کو منظوری دے دی
مرکزی کابینہ نے جے پی سی کی جانب سے نظر ثانی شدہ وقف بل کو منظوری دے دی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2025, 3:04 PM IST

حیدرآباد : مرکزی کابینہ نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ کی بنیاد پر وقف ترمیمی بل 2024 کو اپنی منظوری دے دی ہے، جسے 13 فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وقف (ترمیمی) بل میں مرکزی اور ریاستی وقف بورڈز کو ریگولیٹ کرنے والے قوانین میں 44 تبدیلیوں کی تجویز ہے، جو بھارت میں مسلم وقف جائیدادوں کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں پارلیمنٹ میں 2025 کے بجٹ سیشن کے پہلے نصف کے دوران اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان پیش کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں ایوانوں کی کارروائی مختصر طور پر ملتوی کر دی گئی تھی۔

وقف بل کیا ہے؟

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے گزشتہ سال لوک سبھا میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پیش کیا تاکہ وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کی جائے اور اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات کے درمیان وقف بورڈ کے اختیارات میں تبدیلی کی جائے۔ اقلیتی امور کی وزارت کے مطابق، وقف (ترمیمی) بل، 2024 کا مقصد وقف ایکٹ، 1995 میں ترمیم کرنا ہے، تاکہ وقف املاک کو ریگولیٹ کرنے اور ان کے انتظام میں درپیش مسائل اور چیلنجوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

وہیں ملک بھر میں مسلم تنظیموں کی جانب سے اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس بل کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے کا حکومت کو انتباہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.