ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - todays top news

انڈیا بلاک 31 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں ریلی نکالے گی، وزیراعظم مودی کے خلاف تمل ناڈو وزیر کے توہین آمیز ریمارکس، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 8:57 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی تحریک کو تیز کرتے ہوئے اپوزیشن انڈیا بلاک نے 31 مارچ کو قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں "ملک کے مفادات اور جمہوریت کے تحفظ" کے لیے مہا ریلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  • دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج جیل سے پہلا آرڈر جاری کیا، جس میں وزیر آتشی کو شہر کے کچھ علاقوں میں پانی اور سیوریج سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیجریوال اس وقت 28 مارچ تک ای ڈی تحویل میں ہیں۔
  • تمل ناڈو کے وزیر انیتھا رادھا کرشنن پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی نے انڈیا بلاک اور ڈی ایم کے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کا ضمیر "مر چکا" ہے۔
  • کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 45 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کردی۔ پارٹی کی اتر پردیش یونٹ کے صدر اجے رائے کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی سے ٹکٹ دیا گیا جبکہ عمران مسعود کو سہارنپور اور دانش علی کو امروہہ سے امیدوار بنایا گیا ہے
  • وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو لیہہ میں فوجیوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار ہولی منائی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور جی او سی فائر اینڈ فیوری کور لیفٹیننٹ جنرل رشیم بالی بھی ان کے ساتھ تھے۔
  • کانگرس نے سابق رکن پارلیمنٹ چودھری لال سنگھ اور سابق وزیر رمن بھلا کو اُدھمپور اور جموں کی دو سیٹوں سے بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ کانگریس نے ہفتہ کو 45 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے۔
  • اتر پردیش کے بجنور میں ہولی کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے ایک مسلم خاندان کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
  • غزہ میں بھوک و افلاس کے شکار مزید 19 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ غزہ وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 142 تک پہنچ گئی ہے۔
  • ترکیہ کے صدررجب طیب اردوغان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم سے بھی زیادہ وحشیانہ ہے،بین الاقوامی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ محض ردعمل کے علاوہ اسرائیلی انتظامیہ کی اس بربریت کو صرف دیکھ رہے ہیں۔
  • مسلم علماء کی عالمی یونین نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعہ کی شام ماسکو کے ایک شہر میں کنسرٹ کے مقام پر فائرنگ سے کم از کم 143 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔
  • آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں لکھنئو صرف 173 رنز ہی بنا سکی۔ جبکہ آج ہی دوسرا میچ مبئی اور گجرات کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.