نئی دہلی: ہریانہ-پنجاب کے شمبھو سرحد پر کسانوں کے جاری احتجاج کے درمیان سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں پنجاب میں قومی اور ریاستی شاہراہوں پر رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف مقامات پر مبینہ کسانوں اور کسان یونینوں کے ذریعہ غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے اور راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس پی آئی ایل میں پنجاب، ہریانہ اور یونین آف انڈیا کو کسانوں کے احتجاج پر سے پابندی ہٹانے اور یہ بھی یقینی بنانے کے لیے ہدایات مانگی گئی ہیں کہ تمام قومی شاہراہوں اور ریلوے ٹریک کو مشتعل کسانوں کے ذریعے بلاک نہ کیا جائے۔
ساتھ ہی ریاستوں اور مرکزی حکومت کو عام لوگوں کے لیے آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جس پر سپریم کورٹ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
A PIL has been filed in the Supreme Court seeking direction to immediately clear the blockage of National as well as state Highways in Punjab, which it said are “encroached and blocked illegally by alleged farmers and farmer unions” at various locations in the state.
— ANI (@ANI) December 8, 2024
The PIL…
دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش:
آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو تقریباً 101 کسانوں کا ایک گروپ دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن ہریانہ پولیس نے انہیں روک لیا۔ اس سے پہلے 6 دسمبر کو بھی دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن تب بھی پولیس نے انہیں روک دیا تھا۔
پنجاب میں بی جے پی رہنماؤں کا احتجاج:
شمبھو سرحد پر کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے کہا، "کسان مزدور مورچہ اور متحدہ کسان مورچہ (غیر سیاسی) کا احتجاج 300ویں دن میں داخل ہو گیا ہے، لیکن مرکزی حکومت اب بھی اٹل ہے۔ ہم نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے کہ ہم پنجاب میں بی جے پی لیڈروں کی انٹری کی مخالفت کریں گے۔
#WATCH | At the Shambhu border, farmer leader Sarwan Singh Pandher says, " the protest of kisan mazdoor morcha and samyukta kisan morcha (non-political) have entered the 300th day. but the central government is still adamant...another big announcement we made was that we will… pic.twitter.com/VemXKoXzwv
— ANI (@ANI) December 8, 2024
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں ہے، لیکن ہم نے سنا ہے کہ سینی (ہریانہ کے سی ایم نائب سنگھ سینی) اور گڈکری (مرکزی وزیر نتن گڈکری) امرتسر جا رہے ہیں۔ ہم پنجاب کے کسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست میں ان کے داخلے کی مخالفت کریں۔