Wrestler Died of Heart Attack چہل قدمی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پہلوان کی موت - سنگاپا بالیگیرے
دھارواڑ: ریاست کرناٹک کے دھارواڑ میں ایک نوجوان پہلوان کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ آج صبح چہل قدمی کے بعد گھر واپس آتے وقت انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اس واقعہ کا منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ سنگاپا بالیگیرے (28) بیلگاوی ضلع کے بیلاہونگلا تعلقہ کے ڈوڈاواڈا گاؤں کے پہلوان تھے۔ سنگاپا اصل میں بیلگاوی ضلع کے رہنے والے تھے۔ بعد میں وہ دھارواڑ میں آباد ہوگئے۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح دھارواڑ کے مڈیہالا کے قریب پیش آیا، جب وہ صبح کی سیر کے بعد اپنے ایک دوست کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے۔ تبھی سنگاپا کو دل کا دورہ پڑا اور زمین پر گر گئے جس کے بعد موقع ہر ہی ان کی موت ہوگئی۔