چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک خاتون نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن موٹر مین کی حاضر دماغی کے سبب خاتون کی جان بچ گئی۔ زندگی اگر باقی ہوتو انسان موت کے منہ سے باہر نکل آتا ہے اور اس معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ Woman Stuck Between Train and Track مکند واڑی ریلوے اسٹیشن پر جن شتابدی ایکسپریس کھڑی تھی جب ٹرین اسٹارٹ ہوئی تو خاتون نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی لیکن جن شتابدی ایکسپریس کے موٹر مین امیت سنگھ نے فوری ٹرین کا ایمرجنسی بریک لگادیا، تاہم اس وقت تک چار بوگیاں خاتون پر سے گزر چکی تھی۔ ٹرین رُکنے کے بعد جب نیچے دیکھا گیا تو خاتون پٹریوں کے درمیان تھی لیکن اسے خراش تک نہیں آئی، جس کے بعد اسے بحفاظت نکال کر اہل خانہ کے سُپرد کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ذہنی طور پر بیمار ہے اور ان کے علاج پر کافی خرچ ہوچکا ہے، اس لیے گھر والوں مزید پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں۔