پانچ روزہ تعلیمی بیداری تقریبات - شہر میرٹھ میں جشن یوم سرسید
اترپردیش کے شہر میرٹھ میں جشن یوم سرسید کے پیش نظر پانچ روزہ تعلیمی بیداری تقریب کا اختتام ہوگیا، تقریب کے آخیر میں اردو زبان پر نمایاں کام کرنے والوں میں 'جشن بہاراں ٹرسٹ' کے چیئرمین کامنا پرساد کو سرسید ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ جب زبان کا زوال ہوتا ہے تو معاشرے کا زوال یقینی ہے۔