دہلی میں ماں نے بچی کو دردناک سزا دی، ویڈیو وائرل - دہلی میں ماں نے بچی کو دردناک سزا دی، ویڈیو وائرل
شمال مشرقی دہلی میں ایک ماں نے اپنی معصوم بچی کو ایسی سزا دی جسے دیکھ کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے وائرل ویڈیو میں متاثرہ لڑکی کے مقام کی نشاندہی کی ہے، جہاں ایک بچی کو ہاتھ پیر باندھ کر چلچلاتی دھوپ میں چھت پر لیٹا دیا گیا تھا۔ ویڈیو میں ایک بچی چھت پر لیٹی رو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خود کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بچی کو اس کی ماں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر چھت پر چھوڑ دیا تھا۔