Robbery CCTV Footage: شرپسندوں نے شیوالک نگر ہریدوار میں ایک جیولری کی دکان کو لوٹنے کی کوشش کی - ہریدوار کے جیولری دکان میں لوٹ پاٹ کا منظر سی سی ٹی میں قید
ہریدوار کے پوش علاقے رانی پور کوتوالی میں شرپسندوں نے دن دیہاڑے جیولرز کی دکان کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم دکاندار کی بہادری کے باعث شرپسند واردات کو انجام دینے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ اسی دوران ایک بدمعاش بھی لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے لوگوں نے مارا پیٹا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ وہیں پانچ ملزمین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ سارا واقعہ دکان کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔