Python Caught in Chamarajnagar: کرناٹک کے چامراج نگر میں سو کلو وزنی اژدہا پکڑا گیا - کرناٹک کے چمراج نگر میں ایک سو کلو وزنی اژداہا پکڑایا
کرناٹک کے ضلع چامراج نگر کے جیوتی گوڈا پور بیلوٹا فارم میں ایک اژدہا دیکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر راجندر فارم کے ملازم اتنے بڑے سانپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ فارم کے مالک نے اس کی جانکاری سانپ ریسکیو کرنے والے اہلکار کو دی۔ موقع پر پہنچ سانپ ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے تک مسلسل آپریشن کے بعد اژدہا کو پکڑ لیا۔ اژدہے کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 14 فٹ ہے جس کی وجہ سے اسے آٹو اور کار کی جگہ ٹریکٹر کے ذریعے لے جایا گیا اور بلیگیریرانناتھ مندر ٹائیگر ریزرو کے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔