غازی آباد سے ایک اور پٹائی کا ویڈیو وائرل
اترپردیش کے ضلع غازی آباد سے ایک اور پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اسی طرح گذشتہ دنوں بھی غازی آباد سے ہی ایک مسلم معمر شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہواتھا۔ ان وائرل ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ریاست کے نظم و نسق قلعی کھل گئی کہ ریاست میں نظم و نسق کی حالت درست نہیں ہے۔ بہرکیف تازہ ویڈیوں میں ملزمین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اسے فیس بک پر وائرل کرنا ہے۔ پٹائی اتنی زیادہ کی گئی کہ نوجوان کی ایک آنکھ خراب ہوگئی ہے۔