world social media day: دور جدید میں سوشل میڈیا کی اہمیت
دور جدید سوشل میڈیا کا ہے اور اس کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل لگتا ہے۔ سوشل میڈیا نے ترسیل کو وسعت بخشی ہے، آج آپ دنیا کے کسی کونے میں بیٹھے ہوں اور ایک کلک میں دنیا بھر کی معلومات سے بآسانی واقف ہو سکتے ہیں۔ ہر برس 30 جون کو عالمی سوشل میڈیا ڈے world social media day منایا جاتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جا سکے کہ کس طرح سوشل میڈیا دنیا میں مواصلات کا ایک اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔