بارہ بنکی: کامگار خواتین لاک ڈاؤن سے مزید پریشان
ریاست اتر پردیش میں بارہ بنکی کے بنکی ٹاؤن ایریہ کی 70 فیصدی گانٹھ کامگار خواتین کا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار چلا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کی پسماندہ اقلیتی خواتین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان کے گھر کا خرچ با مشکل ہی چل پا رہا ہے، جس کی وجہ سے پورے کنبہ پریشانی میں ہے۔ قابل غور ہو کہ شہر سے ایک دم لگا بنکی قصبے کی 70 فیصدی خواتین اسکارف کے دھاگوں میں دلکش جھالر بنانے کا کام کرتی ہیں۔ جسے علاقائی زبان میں گانٹھ اور ناٹنگ کہا جاتا ہے۔