ارریہ: ٹھنڈ کم پڑنے سے گرم کپڑا تاجر مایوس
جنوری کے مہینہ میں شمالی بھارت میں کڑاکے کی سردی پڑتی ہے۔ شدید ٹھنڈ سے عام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے، روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے، لوگ زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہتے ہیں، ٹھنڈ سے حفاظت کے لئے طرح طرح کے گرم ملبوسات استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس بار دسمبر ماہ گزر جانے کے بعد اور جنوری شروع ہونے پر بھی بہار کے ضلع ارریہ میں ٹھنڈ کا اثر پہلے جیسا نہیں تھا۔