تمل ناڈو: مسافروں سے بھری بس پر جنگلی ہاتھی کا حملہ، ویڈیو وائرل - elephant attacks bus at Karnataka-Tamil Nadu
گڈلوپیٹ کے چماڑا جانگر سے تمل ناڈو کے نل گیری جانے والی بس پر جنگلی ہاتھی نے حملہ کردیا۔ ہاتھی کے حملے سے بس مسافریں میں افراتفری پھیل گئی، اس دوران ایک مسافر نے ہاتھی کے حملے کا ویڈیو اپنے موبائل میں شوٹ کرلیا جو اب خوب وائرل ہورہا ہے۔ تاہم جنگلی ہاتھی کے اس حملے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔