اردو

urdu

ETV Bharat / videos

نندی گرام کے لیے جنگ، مرکزی وزراء بھی میدان میں

By

Published : Mar 12, 2021, 4:42 PM IST

شوبھندو ادھیکاری نے آج نندی گرام سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر متعدد مرکزی وزراء موجود رہے۔ نندی گرام کے ہلدیہ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور بی جے پی رہنما شبھنڈو ادھیکاری نے روڈ شو بھی کیا۔ اسمرتی ایرانی نے اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر متعدد الزامات عائد کیے اور شوبھندو ادھیکاری کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اسمرتی ایرانی نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "میں دیدی سے یہ پوچھنے آئی ہوں کہ کس بیٹی کو ووٹ دینا ہے؟" بیٹی جس نے 80 سالہ خاتون کو پٹوایا؟ یا بی جے پی کارکنوں کا قتل کرنے والی بیٹی کو؟ یا وہ بیٹی جس نے سرسوتی پوجا کی اجازت نہیں دی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details