کورونا کا منفی اثر: سیاحتی مقامات بند، ملازمین کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ - اردو نیوز لکھنؤ
اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب ضلع انتظامیہ نے شہر کے سبھی سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ضروری بھی تھا لیکن یہاں کام کرنے والوں پر اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔ کیونکہ اب آمدنی کا ذریعہ بند ہو جانے سے گھر کی کفالت بہت مشکل ہوگئی ہے۔