Kashmir Tourism: وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات پر لوٹ رہی ہیں رونقیں - اردو نیوز اننت ناگ
لاک ڈاون کھلنے کے بعد سیاحتی مقامات tourist places پر رونق لوٹ آئی ہے۔ وادیٔ کشمیر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر برس مقامی، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کے حسین مقامات کا رخ کرتے تھے، لیکن دفعہ 370 کی تنسیخ سے لے کر مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی پیدا شدہ صورتحال نے تقریباً تین برسوں تک زندگی کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا تھا۔ مسلسل اپنے گھروں میں محصور ہونے اور طرز زندگی درہم برہم ہونے سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی ہونے کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مغل باغات اور پارکس کو کھولنے کی اجازت دینے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔