فوج نے یتیم بچوں کو مغل باغات کی سیر کرائی - اردو نیوز جموں و کشمیر
فوج کے دو سیکٹر کی 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت ضلع اننت ناگ کے ويسو قاضی گنڈ میں ایک تقریب کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر مفلس اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں جن میں یتیم بچے بھی شامل ہیں، کو سرینگر کی سیر پر روانہ کیا گیا۔ ٹور کا مقصد کشمیر کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے بارے میں نئی نسل کو روشناس کرانا تھا، جبکہ بچوں کے لئے تفریحی سامان بھی مہیا کرانا تھا تاکہ ان کی دلچسپی بنی رہے۔