telangana formation day: جانیں تلنگانہ یوم تاسیس کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟ - اردو نیوز حیدرآباد
آج ریاست تلنگانہ میں آٹھواں یوم تاسیس telangana formation day منایا جا رہا ہے۔ آج سے آٹھ سال قبل دو جون 2014 کو آندھرا پردیش سے الگ ہو کر تلنگانہ 29 ویں ریاست بنا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے 2013 میں ریاست تلنگانہ کے قیام کی منظوری دی تھی اور فروری 2014 تک تلنگانہ سے متعلق ریاست کا بل راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ ریاست تلنگانہ میں ورنگل، نظام آباد، کھمم اور کریم نگر جیسے بڑے شہر شامل ہیں۔