اردو

urdu

ETV Bharat / videos

بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور سیاسی اٹھا پٹک پر خصوصی رپورٹ - بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

By

Published : Mar 24, 2021, 10:41 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے بعد بھی ریاست میں سیاسی گہماگہمی تھمی نہیں ہے، جہاں حزب اختلاف و حکمران جماعت کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں حزب اختلاف کی جانب سے متعدد مسائل پر اسمبلی سے لے کر سڑکوں تک احتجاج دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گذشتہ روز یوم بہار کے موقعے پر بہار اسمبلی اور اسمبلی کے باہر جو کچھ ہوا اسے قانون ساز کونسل کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر ہی درج کیا جائے گا۔ منگل کے روز مسلح پولیس بِل پاس کرنے کے لیے اسمبلی میں جس طرح پولیس اہلکاروں کا رویہ اراکین اسمبلی کے خلاف رہا اور مارشل نے اپوزیشن کے رہنماؤں کو اسمبلی سے گھسیٹ کر باہر لا پھینکا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اسے یقیناً افسوسناک ہی کہا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details