گرم ملبوسات اور کوئلہ بنانے کی تیاریاں شروع - سبزیاں اور چھوٹی مچھلیاں
ماضی میں وادی کشمیر کے لوگ گرمی کے موسم میں سبزیاں اور چھوٹی مچھلیاں سکھاتے تھے اور بعد میں یہ سکھائی ہوئی سبزیاں اور مچھلیاں موسم سرما میں استعمال کی جاتی تھیں چونکہ سرما میں سبزیوں کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔ تاہم دور جدید میں یہ چلن اب ختم ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ سرما میں استعمال کے لئے گاجر، مولی اور شلغم زیر زمین اسٹور کرکے رکھے جاتے تھے تاہم یہ چلن آج بھی کہیں کہیں دور افتادہ دیہی علاقوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔