اولمپک 2024 میں گولڈ میڈل حاصل کرنا اریبہ کا خواب - اردو نیوز اے ایم یو
اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے دود پور کی رہائشی 20 سالہ اریبہ خان شوٹنگ میں تین گولڈ میڈل سمیت کل 6 میڈلس حاصل کر چکی ہیں۔ وہ گزشتہ 7 سالوں میں شوٹنگ کے 14 بین الاقوامی اور 7 قومی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہوں۔ ان مقابلوں میں اریبہ خان تین گولڈ، تین سلور اور دو براؤنز میڈل اپنے نام کر چکی ہیں۔ 2024 اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنا اریبہ کا خواب ہے اور وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لئے روزانہ تین سے چار گھنٹے کی پریکٹس کر رہی ہیں۔