ظفر آباد، جونپور: ایسی نماز جو پوری دنیا میں دو جگہ ادا کی جاتی ہے
جونپور کے ظفر آباد میں مخدوم صدر الدین چراغ ہند کی مزار کے احاطہ میں نویں ذی الحجہ کو بعد نماز ظہر دو رکعت صلاۃ التعریف نماز ادا کی جاتی ہے، جس میں سینکڑوں عقیدت مند شامل ہوتے ہیں۔ سجادہ نشین ڈاکٹر شاہ زبیر احمد نے بتایا کہ شیخ صدر الدین چراغ ہند کے آباء و اجداد ملتان میں رہتے تھے۔ آپ کو تبلیغ دین کی غرض سے بھارت بھیجا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے ملتان میں بھی صلاۃ التعریف نفلی نماز اسی وقت ادا کی جاتی ہے۔