رائے پور: ننہا نایاب تیس منٹ کے لیے پولیس افسر بنا - رائے پور ایٹیوی بھارت خبر
رائے پورکا رہنے والا نایاب علی آئی پی ایس آفیسر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ نایاب نے منگل کو اپنی پانچویں سالگر منائی۔ نایاب گذشتہ 5 سالوں سے اپنی سالگرہ کے دن پولیس کی وردی زیب تن کر کے سالگرہ منارہا ہے۔ سالگرہ کے تحفہ کے طورپررائے پور کے سینئر پولیس افسر اجے کمار یادو نے اس ننھے نایاب کو آدھے گھنٹے تک کے لیے اپنی کرسی پر بٹھا کر ضلع کا ایس ایس پی بنا دیا۔