بجبہاڑہ: ادھورے پُل کی تعمیر کا مقامی لوگوں کو 10 برس سے انتظار
ایک جانب جہاں حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لئے کمربستہ ہے، جب کہ حقیقت اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ جس کی ایک جیتی جاگتی مثال حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ کے نمبل علاقے میں دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں محکمۂ تعمیراتِ عامہ نے گزشتہ 10 سال قبل ایک پل کے تعمیراتی کام کو شروع کیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ پل پر چل رہے تعمیراتی کام کو روک دیا گیا، جس کے باعث ہزاروں لوگ کئی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔۔۔