Yousuf Shah Chak: بہار میں آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ کی قبر کے تحفظ کے لیے جدوجہد - اردو نیوز نالندہ
بہار کے ضلع نالندہ میں واقع اسلام پور کے لوگ آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ چک (Yousuf Shah Chak) کی قبر کے تحفظ کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے قریب 70 کلومیٹر دور ایک چھوٹے سے گاؤں بسوک میں آزاد کشمیر کے آخری بادشاہ یوسف شاہ Yousuf Shah Chak چک دفن ہیں۔ مؤرخین بتاتے ہیں کہ بادشاہ یوسف شاہ چک کے علاوہ ان کی اہلیہ حبہ خاتون اور ان کی اولادیں بھی یہیں مدفون ہیں۔