اسرائیل ۔ فلسطین تنازع: تصادم آرائی کے بعد 11ویں روز جنگ بندی کا اعلان - عالمی نیوز اردو
غزہ پر گیارہ دنوں تک جاری اسرائیلی حملوں اور حماس کے اسرائیلی علاقوں پر راکٹز داغنے کے بعد فریقین نے غیر مشروط جنگ بندی کی مصر کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی۔ حکومت کے پریس آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے متفقہ طور پر دو طرفہ جنگ بندی کے لیے مصر کی تجویز کو قبول کرلیا ہے، جو بعد میں نافذ العمل ہوگی۔