پیاز نے پھر عام آدمی کو رُلایا - پیاز کی قیمت میں مزید اضافہ
کچن میں پیاز کی وجہ سے ہی رونق ہوتی ہے کیوں کہ پیاز ہی ایک ایسی چیز ہے جو ہر سبزی اور گوشت کے آئٹم کو ذائقے دار بناتی ہے لیکن اگر اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے تو پھر کھانے کا مزا جاتا رہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مرکز کی مودی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ خوردنی اشیا کی گرانی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔ گھر کا بجٹ اس طرح بگڑا ہے کہ یہ قابو میں ہی نہیں آتا۔ پہلے آلو پلیٹ سے غائب ہوا اور اب پیاز نے کچن کا بجٹ خراب کردیا ہے۔