Ban on Hijab in Karnataka: باحجاب طالبہ پر کس طرح بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے، آپ بھی دیکھیں - کرناٹک حجاب معاملہ
باحجاب طالبات کو کالج میں داخلے پر پابندی Ban on Hijab in Karnataka کے بعد کرناٹک سمیت ملک بھر میں بے چینی اور غم کا ماحول ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔ Hijab Ban Issue ایک جانب جہاں حجاب پر پابندی کے معاملے پر کرناٹک ہائی نے کہا کہ حجاب معاملے پر ہم جذبات سے نہیں بلکہ دستور کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے، تو وہیں ریاست کے پی ای ایس کالج میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں تنہا طالبہ پر سینکڑوں بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ Muslim Girl Saffron Shawl Students باحجاب طالبہ جیسے ہی کالج کیمپس میں داخل ہوئی، وہاں موجود بھگوا طلبہ جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے طالبہ کی جانب دوڑ پڑے جس کے بعد طالبہ نے بھی ان کے نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔