بندر کی تکلیف ناقابل بیان، مردہ بچے کو لے کر گھوم رہی ہے
آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بندر کا بچہ تین دن پہلے درخت سے گر کر فوت ہوگیا لیکن پھر بھی اس کی ماں تین دنوں سے اپنے بچے کو گود میں لے گھوم رہی ہے۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد یقیناً سبھی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے مُدی گُبا منڈل کا ہے جہاں تین دن قبل بندر کا بچہ درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ جب یہ بچہ درخت سے گرا تو اس کے ساتھی بندر وہاں آئے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ اس کی موت ہوگئی ہے تو وہ کچھ ہی دیر میں وہاں سے چلے گئے لیکن ایک ماں کبھی بھی اپنے بچے کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتی اور وہ اپنے مرے ہوئے بچے کو لے کر سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔