کاشتکاری کے شوق کو روزگار میں تبدیل کرنے والے محمد سلیم خان
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے بونيار کے علاقے نورکھا گاؤں کے 70 سالہ محمد سلیم خان نے کاشتکاری کے اپنے شوق کو کامیابی کے ساتھ کاروبار میں تبدیل کردیا ہے اور وہ اپنے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ محمد سلیم خان کو کاشتکاری کا شوق ہے۔ انہوں نے اپنے اسی کاشتکاری کے شوق کو کامیابی کے ساتھ کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔