لاک ڈاؤن میں قرآن کریم کا نسخہ لکھنے والا خوش قسمت انسان
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ وہیں ایک شخص نے اس وقت کو ضائع نہیں ہونے دیا اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کا نسخہ لکھ ڈالا۔ یہ کارنامہ انجام دیا ہے حیدرآباد کے مصری گنج علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد افسر نقشبندی نے، جو پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ڈرائیونگ پر پابندی عائد ہونے کے سبب ان کو معاشی تنگی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔