مالیگاؤں: وہ شاعر جس کی نظم نے یورپی و عرب ممالک میں مچائی دھوم
مالیگاوں شہر اردو ادب کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔ اس شہر کے مصنفین و شاعر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی بنا پر بین الاقوامی شہرت حاصل کررہے ہیں۔ شہر مالیگاؤں کے ایک نوجوان قلم کار احمد نعیم نے ایک نظم 'ماچس' لکھی ہے جسے عالمی پیمانے پر پزیرائی مل رہی ہے۔ احمد نعیم کی لکھی نظم ماچس کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔