اردو

urdu

ETV Bharat / videos

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خواتین پولیس بھرتی مہم کا اہتمام - اردو نیوز سرینگر

By

Published : Jul 1, 2021, 2:19 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں خواتین کے لیے پولیس بھرتی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس دوران خواتین نے خوشی کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ سرینگر میں خواتین کے لیے پولیس میں بھرتی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے وابستہ تعلیم یافتہ لڑکیوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم میں تقریباً 2000 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں کیونکہ انہیں اپنا روزگار کمانے کا ذریعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details