تاج محل سے مشابہت رکھنے والا تاریخی چھوٹا امام باڑہ - اترپردیش نیوز
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں نوابی دور کی متعدد قدیم عمارتیں آج بھی پوری شان و شوکت کے ساتھ موجود ہیں۔ انہیں دیکھنے ہزاروں سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ انہیں عمارتوں میں حسین آباد علاقے میں موجود چھوٹا امام باڑہ عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ امام باڑہ کا سنگ بنیاد نواب محمد علی شاہ نے سنہ 1837 میں رکھی تھی۔