بریلی: زری کے کاریگروں پر کورونا کا قہر، معاشی بحران سے دوچار
بریلی شہر کو جن پانچ خاص مصنوعات کی وجہ سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔ ان میں سرمہ، پتنگ مانجھا، فرنیچر، زیورات اور زری زردوزی کی صنعتیں شامل ہیں۔ خاص طور پر زری زردوزی نے ملک اور بیرونی ممالک میں اپنی چمک سے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے لیکن کورونا کی اس تباہ کن دوسری لہر نے صنعت کو برباد کرنے میں رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔