first ATM: اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ باتیں - اردو نیوز
آج اے ٹی ایم ATM یعنی آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین کی سالگرہ ہے۔ 27 جون 1967 کو لندن کے اینفیلڈ علاقے میں پہلا اے ٹی ایم شروع ہوا تھا۔ دنیا کا پہلا اے ٹی ایم بارکلیز بینک کی ایک برانچ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ آج آپ بے خوف ہو کر اے ٹی ایم کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن اس وقت نوٹ اگلتی اس مشین کو دیکھ کر دنیا حیران تھی۔ دنیا کے اس پہلے اے ٹی ایم سے سب سے پہلے برطانوی اداکار ریگ ورنے نے پیسے نکالے تھے۔ تب سے آج تک پوری دنیا میں اے ٹی ایم کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے۔