حیدرآباد: وقف اراضی میں عمارت خستہ حالی کا شکار - تلنگانہ نیوز
حیدر آباد حج ہاؤس سے متصل 7 منزلہ عمارت کی حالت انتہائی خستہ حال ہے۔ سنہ 2009 میں ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اقلیتی بہبود محمد احمد اللہ نے حج ہاؤس سے متصل آٹھ فلور کی بلڈنگ تعمیر کی تھی۔ لیکن یہ عمارت ابھی تک خستہ حالی کا شکار ہے۔ دراصل یہ اراضی وقف بورڈ کے تحت آتی ہے۔ اس بلڈنگ کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ بلڈنگ میں دو سیلار موجود ہیں، جس میں بارش کا پانی جمع ہو رہا ہے اور اس میں سے پانی نکلنے کے کوئی راستہ نہیں ہے۔