Suraiya birth anniversary: فلمی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی ثریا کا آج یوم پیدائش - اردو نیوز بالی وڈ
بالی وڈ کی ممتاز و منفرد اداکارہ اور سریلی آواز کی ملکہ ثریا جمال شیخ suraiya کا آج یوم پیدائش ہے۔ ایک وقت ایسا تھا جب ان کے حسن و آواز کا جادو عوام کے سر چڑھ کر بولتا تھا۔ ثریا کو ایسی منفرد گلوکارہ اور بہترین اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری اور آواز سے تقریباً تین دہائیوں تک فلمی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔