دورانِ تقریر ہارٹ اٹیک سے موت، ویڈیو وائرل - ماڈیگا ریزرویشن فائٹنگ گروپ پولٹ بیورو
انداھرا پردیش کے ویشاکھا پٹنم سے ہارٹ اٹیک سے ہوئی موت کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماڈیگا ریزرویشن فائٹنگ گروپ پولٹ بیورو کے رکن پیڈڈا پرکاش راؤ کا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پرگاش راؤ ایم آر پی ایس میٹنگ میں تقریر کے دوران اچانک گر گئے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔'