Pays Tribute to Lata Mangeshkar: لیف فنکار کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت - لتا منگیشکر کو پتے پر فن کاری کرنے والے کا خراج
سروں کی ملکہ بھارت رتن لتا منگیشکر کے انتقال پر خراج عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دنوں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سوگ منایا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ راجستھان کے پالی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ لیف فنکار شراون نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیپل کے پتے پر ان کی تصویر بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس مداح کے خراج عقیدت کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ Pays Tribute to Lata Mangeshkar
TAGGED:
lata mangeshkar death cause