بالی وڈ میں 28 سال، ہر سال بے مثال - بادشاہ
ویسے تو بالی وڈ فلم انڈسٹری اسٹائلش اداکاروں کے لیے پہلے سے ہی مشہور تھی لیکن پھر ایک ایسے شخص کی انٹری ہوئی جس کے اسکرین پر رومانس، اسٹائل اور ڈائیلاگ نے بالی وڈ میں اداکاری کو نئی راہ دکھائی اور اس نے آج بالی وڈ میں اپنی کامیابی کے 28 برس مکمل کر لیے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں شاہ رخ خان کی, جنہیں آج دنیا بالی وڈ کا بادشاہ اور رومانس کنگ کے نام سے بھی جانتی ہے۔