دلیپ کمار کے چنندہ اشعار - دلیپ کمار کے چنندہ اشعار
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال سے جہاں فلم انڈسٹری نے اپنا کوہ نور کھویا تو وہیں اردو کے محبین میں سے ایک ستارہ بھی کم ہوگیا ہے۔ معروف صحافی علی صدیقی کے فرزند ڈاکٹر کبیر صدیقی کا کہنا ہے دلیپ کمار نے اردو کی بے پناہ خدمات انجام دیں۔ سنہ 1984 ء میں دہلی میں پہلی اردو کانفرنس کا افتتاح بھی دلیپ کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا۔ دلیپ کمار نے کئی مشاعروں میں شرکت کی اور اردو کے اشعار پڑھے۔