ریلز بنانے کے لیے نوجوان نے کنگ کوبرا کو کِس کیا، ویڈیو وائرل - وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پردیپ کو گرفتار کر لیا
آپ نے سوشل میڈیا پر سانپوں کے ساتھ کرتب کرتے ہوئے کئی وائرل ویڈیوز دیکھی ہوں گی۔ اب نوجوان نسل ریلز Reels بنا رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوجوان نے ریل بنانے کے لیے کنگ کوبرا کو کِس کرنے کی کوشش کی۔جس کے نتیجے میں اسے جیل جانا پڑا۔ یہ نوجوان پردیپ اڈسولے (22) ہے جو مہاراشٹر کے سانگلی کا رہنے والا ہے۔ کنگ کوبرا کو کِس کرنے کی ریلز جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تو وہیں محکمہ جنگلات نے اسی وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پردیپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ جانوروں کو پکڑ کر ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر دکھانے کے معاملے میں وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:21 PM IST