اردو

urdu

ETV Bharat / videos

Virat Kohli Visit Nainital وراٹ کوہلی بابا نیم کرولی دھام پہنچے - کوہلی اور انوشکا بابا نیم کرولی دھام میں

By

Published : Nov 17, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:32 PM IST

بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما بابا نیم کرولی دھام پہنچے۔ اس دوران دونوں نے دھام میں پوجا کی اور مندر کمیٹی کے لوگوں کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں۔ Virat Kohli Visit Baba Neem Karauli Dham وراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز کوہلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھوالی کے سینک اسکول کے ہیلی پیڈ پر اترے۔ جس کے بعد وہ بابا نیم کرولی کے دھام پہنچے۔ یہاں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے بابا نیم کرولی دھام میں پوجا کی اور بابا کے دھام میں ہنومان چالیسہ کا پاٹھ کیا۔ اس دوران انوشکا اور وراٹ نے بابا نیم کرولی مہاراج کی آرتی میں حصہ لیا اور بھنڈارا کا پرساد لیا۔ وراٹ اور انوشکا کے مندر پہنچنے کی اطلاع پر ان کے سینکڑوں مداح مندر کے گیٹ کے باہر جمع ہوگئے۔ تاہم انوشکا اور وراٹ مداحوں سے ملے بغیر مکتیشور واپس چلے گئے۔ وراٹ اور انوشکا نے مندر کمیٹی کے لوگوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details