Video Of BJP Leader Firing بلند شہر میں بی جے پی رہنما کی فائرنگ کا ویڈیو وائرل - بی جے پی رہنما کی فائرنگ کا ویڈیو
ریاست اترپردیش کے بلند شہر کے خرجہ علاقے میں بی جے پی رہنما ششانک اگروال کی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں وہ ہوا میں فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوتوالی پولیس مستعد ہوگئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی شلوک کمار نے کہا کہ خرجہ پولیس کو وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔Video Of BJP Leader Firing
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:27 PM IST