اردو

urdu

نوجوان اور خاتون کی درخت سے باندھ کر پٹائی،

ETV Bharat / videos

Sambhal Viral Video نوجوان اور خاتون کی درخت سے باندھ کر پٹائی، ویڈیو وائرل - نوجوان اور خاتون کی درخت سے باندھ کر پٹائی

By

Published : Apr 28, 2023, 8:00 AM IST

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل میں تھانہ جونوائی کے ایک گاؤں میں شہ زور لوگوں نے ایک نوجوان اور خاتون کو درخت سے باندھ کر ان کی پٹائی کی۔ وہیں کئی خواتین نے ایک خاتون کی سڑک کے کنارے نالی میں گرا کر پٹائی کی اور گالیاں بھی دیں۔ وائرل ویڈیو اور تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا وہیں پولیس نے اس کیس میں 5 ملزمین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی چکریش مشرا کے مطابق کھارکواری گاؤں کے رہنے والے رجنیش، راج کمار، راجو اور چھوٹے کے خلاف خاتون سنیتا کی شکایت پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون گاؤں کے رہائشی اشوک کے ساتھ اپنے گھر کے سامنے بھوسہ بھرنے کے لیے تاتیا بنا رہی تھی۔ اسی دوران گاؤں کے کچھ شہ زور آئے اور انہوں نے خاتون کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ خاتون کی مدد کے لیے آنے والے اشوک کی بھی دبنگوں نے پٹائی کردی۔ ایس پی نے بتایا کہ وائرل ویڈیو سے ملزمین کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details