اردو

urdu

آگرہ کا صندلی مسجد کیوں بلیوں والی مسجد کے نام سے مشہور ہے؟

ETV Bharat / videos

Sandali Mosque in Agra آگرہ کی صندلی مسجد بلیوں والی مسجد کے نام سے مشہور، جانیے کیوں؟

By

Published : Jul 10, 2023, 4:16 PM IST

آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں مغلوں کے دور میں بنائی گئی مسجد عبادت گاہ سے زیادہ بلیوں کے لیے مشہور ہے۔ تاج محل کے مشرقی دروازے کے قریب واقع اس مسجد کا نام صندلی مسجد ہے لیکن یہ 'بلیوں والی مسجد' کے نام سے مشہور ہے۔ مسجد میں نمازیوں کو بلیوں کے درمیان نماز پڑھنے کے لیے جگہ تلاش کرنی پڑتی ہے۔ مقامی رہائشی ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ اسے صندلی مسجد یا کالی مسجد کہا جاتا ہے۔ یہاں اسے بلیوں کی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں ہمیشہ 40-50 بلیاں رہتی ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہاں خواہشیں پوری ہوتی ہیں۔ یہاں کے رہنے والے اور مورخین کا کہنا ہے کہ جب سے یہ مسجد بنی ہے، یہاں بلیوں کا گھر ہے۔ مورخ راج کشور راجے بتاتے ہیں کہ یہ شاہ جہاں کی ایک بیوی کا مقبرہ ہے۔ اسے صندلی بیگم کا مقبرہ کہا جاتا ہے۔ یہ مقبرہ تاج محل کی تعمیر کے دوران بنایا گیا تھا۔ اس میں مسجد ہے جہاں آج بھی نماز پڑھی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details